سوات تعلیمی بورڈ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کو فیسوں میں چھوٹ دینے کا اعلان کردیا
سوات تعلیمی بورڈ نے سوات، بونیر اور شانگلہ کے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو فیس معافی دینے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔جس سے سیلاب سے متاثرہ مقامات کے بچے فائدہ اٹھا سکیں گے۔متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو فیس معافی کی درخواست کا پروفارمہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔



















