پی ڈی ایم اے پنجاب نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں دریائے راوی میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ جسڑ کے مقام پر 55 سے 60 ہزار کیوسک پانی مسلسل دریائے راوی میں داخل ہو رہا ہے۔ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 28 ہزار کیوسک ہے۔
جسڑ کے مقام پرپچپن سے ساٹھ ہزار کیوسک پانی مسلسل دریائے راوی میں داخل ہو رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی سے ملحق اضلاع کی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ دریائے راوی کے پاٹ میں موجود شہریوں کے فوری انخلاء کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ مساجد کے ذریعے اعلانات کرکے شہریوں کو ممکنہ صورتحال بارے آگاہ کیا جائے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔





















