ڈی جی میٹ مہر صاحبزاد خان نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے ماحول کے ساتھ جو کیا ہے اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے، پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کی شدت زیادہ ہے۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
ڈی جی میٹ نے کہا کہ یکم سے 10 اگست تک شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت 7 سے 9 فیصد تک زیادہ تھا، درجہ حرارت زیادہ ہونے کا اثر گلیشیئر پر ہوتا ہے، آبی گزر گاہوں پر گھر کیوں بنے ہوئے ہیں؟ ہم گھر بناتے ہیں لیکن خیال نہیں کرتے کہ پانی آگیا تو کیا ہو گا؟فیصل آباد،لاہور،گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔
مہر صاحبزاد خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے، آنے والے اسپیل زیادہ خطرناک ہو سکتے ہیں، نئےاسپیل میں 30 سے 40 فیصد زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں، تربیلا ڈیم 2 سے 4 دن میں بھر جائے گا، زیادہ بارش سے دریائے کابل میں پانی آیاتوسندھ میں بھی ہائی فلڈ کا خطرہ ہے، دریائےچناب میں بھی سپر فلڈ کا خطرہ ہو سکتا ہے۔






















