برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین کو غزہ جنگ کے معاملے پر نفرت انگیز رویے اور فلسطین کی حامی ریلیوں سے اختلاف کی وجہ سے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے سویلا بریورمین کو حکومت چھوڑنے کا حکم دیا جسے ان کی جانب سے قبول کر لیا گیا ہے۔
سوئیلا بریورمین کے مؤقف کی وجہ سے لندن میں فلسطین کی حمایت میں نکالی گئی ریلی میں حالات کشیدہ ہوئے تھے۔
سویلا بریورمین مسلسل فلسطین کے خلاف نسل پرستی پرمبنی بیان بازی کررہی تھیں اور غزہ کی حمایت میں مظاہروں کے بھی خلاف تھیں جبکہ رشی سونک مظاہروں کے قوانین میں نرمی لانا چاہتے ہیں۔
اپنی برطرفی کے بعد بریورمین کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے کہ میں نے ہوم سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔
دوسری جانب برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی اب بریورمین کی جگہ لیں گے۔