بھارتی شہر ممبئی طوفانی بارش کے باعث ڈوب گیا، حکام نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طوفانی بارش کے باعث ممبئی میں شہر کی اہم سڑکیں اور بازار زیرآب آگئے،لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ طوفانی بارش کے باعث شہرمیں تمام اسکول بند کردیئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ممبئی میں مزید بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، حکام نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی ہے۔





















