محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے،بارشوں کا نیا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آبادمیں آج بھی وقفےوقفے سےبارش جاری رہنےکا امکان ہے،دیر،چترال، سوات،کوہستان،شانگلہ،بٹگرام،مانسہرہ میں بھی تیز بارش متوقع ہے،بونیر،ایبٹ آباد،ہری پور،مالاکنڈ، باجوڑ میں چندمقامات پر تیز بارش کا امکان ہے،پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں،لکی مروت،ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز بارش کی توقع ہے۔
راولپنڈی،مری،گلیات،جہلم،اٹک،چکوال،گجرات،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال،شیخوپورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ لاہور،قصور،اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب، بہاولنگر، بہاولپور،ملتان،لیہ، بھکر، میانوالی میں گرج چمک سے بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق تھرپارکر،عمرکوٹ،مٹھی،ٹھٹھہ،حیدرآباد،بدین میں بارش کا امکان ہے، دادو، خیرپور،نوشہروفيروز،لاڑکانہ،جیکب آباد میں بھی بارش متوقع ہے،جیکب آباد،سکھر، گھوٹکی، شکار پور، کشمور،شہید بے نظیرآباد ،کراچی،سانگھڑ،اسلام کوٹ، نگرپارکر اور میرپور خاص میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ژوب،موسیٰ خیل،مستونگ،لورالائی،کوہلو میں تیز بارش کی توقع ہے، قلات، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد،خضدار میں بھی تیز بارش متوقع ہے،آواران،اورماڑہ، پسنی اور لسبیلہ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔






















