کراچی کے مختلف علاقوں میں آج سے 22 اگست تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
شہر قائد میں رات گئے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی، حبس کا عالم برقرار ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں بند ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ شہر میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
آج دن بھر درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہر میں 5 نوٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ آج سے 22 اگست تک مختلف علاقوں میں کہی اور تیز بارش کا امکان ہے۔






















