معرکہ حق نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہوگئی ہے جہاں نوجوان کھلاڑی انڈر 15 اور انڈر 17 کیٹیگریز میں ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں سیکرٹری گیریژن گرین لاہور اطہر بھٹی، ڈائریکٹر پاکستان اسکواش فیڈریشن عرفان اصغر اور سابق ورلڈ نمبر تھری گوگی علاوالدین نے خصوصی شرکت کی۔
چیمپئن شپ کے پہلے روز سنسنی خیز مقابلوں نے شائقین کو محظوظ کیا، نوجوان کھلاڑیوں نے جارحانہ اسٹروکس، تیز رفتاری اور عمدہ مہارت کے شاندار جوہر دکھائے۔
ایونٹ میں دو وائلڈ کارڈ انٹری سمیت بوائز انڈر 15 اور انڈر 17 کیٹیگریز کے 32 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد منصور کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مقابلے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
ایونٹ کی انعامی رقم فی کیٹیگری 10 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری یہ چیمپئن شپ 20 اگست تک لاہور میں جاری رہے گی۔






















