خیبرپختونخوامیں کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈنگ نے تباہی مچادی،بارشوں اورسیلاب سے اموات کی تعداد 307ہوگئی،کے پی حکومت کا آج یوم سوگ،قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔
پی ڈی ایم اےرپورٹ کےمطابق صوبےمیں بارشوں اورفلش فلڈ سے307افرادجاں بحق،23 زخمی ہوئے،جاں بحق افرادمیں 279 مرد،15خواتین اور13بچےشامل ہیں،بارشوں سے 74 گھر متاثر، 11 مکمل منہدم، 63 جزوی نقصان ہوا،سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع باجوڑ، بٹگرام اوربونیر ہے،بونیرمیں بارشوں سے 184 اموات رپورٹ ہوئیں۔

بونیر،سوات اورباجوڑ میں پاک فوج،فرنٹیئرکورکا فلڈریلیف آپریشن جاری ہے،پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے،پاک فوج کےہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے،سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیاجارہا ہے،پاک فوج کےمزید دستے بھی ریلیف آپریشن میں حصہ لینے کے لیے روانہ ہوگئے،تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

آزادکشمیرمیں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،کئی اہم رابطہ سڑکیں اورپل ریلے میں بہہ گئے،متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا،مظفرآبادکی دو یونین کونسلوں کا ملانے والا بٹدرہ پل سیلاب کی نظرہوگیا،پل بہہ جانے سے ایک لاکھ آبادی کا دیگر علاقوں سےرابطہ منقطع ہوگیا،علاقے میں اشیا خورد و نوش و دیگر سامان پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے

گلگت بلتستان کےضلع گانچھےمیں بھی سیلاب نےبڑے پیمانے پر نقصانات پہنچایا ہے،تاریخی سرموں سٹیل پل دریائے شیوک میں بہہ گیا،غورسےمیں حفاظتی بند ٹوٹنےسےپانی گھروں میں داخل ہوگیا،دریائے ہوشے کےبھپر نے سےپل کو شدیدخطرہ ہے،بلےگوند پاؤرہاؤس زیرِآب،بجلی کا نظام مفلوج ہے،ہلدی گاؤں میں لوگ بے گھر ہوگئے،متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
گلگت گواچی اورنلترمیں کلاؤڈ برسٹ اورسیلاب سےدریا ہنزہ کا رخ تبدیل ہوگیا،نلتر ایکسپریس ویے بھی تباہ ہوگئی،سیلاب نےسرکاری املاک اورگھروں کو نقصان پہنچایا،نلتر کے تینوں پاور ہاوسیز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
گلگت بلتستان میں دو روز قبل سیلاب کی تباہ کاریوں پر بحالی کا کام شروع ہوتےہی دوبارہ کئی بالائی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی
کلاؤڈ برسٹ اورکلیشائی جھیلیں ایک ساتھ آوٹ برسٹ ہونے سے گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع متاثر ہوئے ۔ سیلاب سے اب تک 13 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ شاہراہِ قراقرم اپر کوہستان میں ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ گلگت سکردو شاہراہ اور شاہراہ قراقرم ہنزہ کے مقام پر بھی بند ہے ۔ بڑی شاہراہوں کی بحالی کیلئے این ایچ اے نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے ۔
گلگت بلتستان میں پلوں،پن بجلی گھروں،رہائشی گھروں ، اور ویلی روڑز بھی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں تاہم خراب موسم اور ٹیلی مواصلات کی خرابی کی وجہ سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بھی نقصانات کا تخمینہ لگانےسےتاحال قاصر ہے،محکمہ موسمیات نےمزید کلاؤڈ برسٹ ہونےکی پیشنگوئی کی ہے،گلگت بلتستان کے دریاؤں کے پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے اورآج گواچی کلاؤڈ برسٹ سےجگلوٹ گورو میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے اور نلترہائی وے کا بڑا حصہ ملیامیٹ ہوگیاہے،جس سے نلتر اٹھاراں ،چودی اور تین میگاواٹ کے پن بجلی گھروں کو بند کردیا گیا ہے ۔
خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سمیت ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین ایڈوائزری میں خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سمیت ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی۔این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کےمطابق 18 اگست سے 22 اگست تک خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات، وزیرستان اور اطراف کے علاقوں میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے،ایڈوائزری کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 18 سے 22 اگست کے درمیان استور، سکردو، ہنزہ، شگر، باغ، وادی نیلم، مظفر آباد اور اطراف میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے متاثرہ اضلاع کے لیے 50 کروڑ کے فنڈز جاری کردئیے
متاثرہ اضلاع کےلیے 50 کروڑ روپے کےفنڈزجاری کردئیےگئے ہیں،بونیرکو 15 کروڑ،باجوڑ، بٹگرام،مانسہرہ کو 10، 10 کروڑ، سوات کو 5 کروڑ دینے کا اعلان کیا گیا ہے،بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔






















