کراچی کے ڈیفنس میں بے دردی سے اپنے بچوں کوقتل کرنے والی ماں کیخلاف تھانہ درخشاں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت سابق شوہر غفران کی مدعیت میں درج کیا گیاہے،بچوں کے والد نے بیان میں کہا 14اگست کی دوپہرڈھائی بجےسابقہ اہلیہ ادیبہ نےکال کی،فون پر مجھے بتایا آپ کو پتہ چلا کہ میں نے کیاکیا ہے، ویڈیوکال کی اور دکھایا میرےدونوں بچوں کو ذبح کرکے قتل کر دیا ہے۔
والد نےبتایا کہ میرےبچےوالدہ کےپاس رہنے کے لیےگئےتھے،میں نےاپنےگھروالوں،خودپہنچنےسےقبل پولیس کو اطلاع دی،وہاں پہنچا تو میرا بھائی صہیب خالد اور ملازم بھی موجودتھا،دونوں بہن،بھائی کو ڈیفنس فیز 8کےقبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔






















