امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان پہلے سے طے شدہ ون آن ون ملاقات کا فارمیٹ بدل دیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پول رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ اس ملاقات میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف بھی شریک ہوں گے، جبکہ روسی صدر کے ہمراہ ان کے اعلیٰ حکام ہوں گے۔
ملاقات کے بعد دوپہر کے کھانے میں امریکی کابینہ کے دیگر اہم ارکان بھی شریک ہوں گے، جن میں وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ، وزیرِ تجارت ہاورڈ لوٹنک، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ اور صدر ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف سوسی وائلز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی نائب صدر ڈی جے وینس صدر ٹرمپ کے ساتھ الاسکا نہیں آئے کیونکہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے صدر اور نائب صدر عموماً ایک ساتھ سفر نہیں کرتے۔ اس بنا پر وہ ملاقات میں شریک نہیں ہوں گے۔





















