حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی حکومت کا غیر مسلح کرنے کا فیصلہ خانہ جنگی کا سبب بن سکتا ہے، اگر حکومت ہامرے خلاف کھڑی ہوئی تو لبنان نہیں بچے گا۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان کردیا، کہا کہ اسرائیل امریکی منصوبے کا مقابلہ کرنے کیلئے کربلا کی جنگ لڑیں گے، لبنانی حکومت کا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا فیصلہ خانہ جنگی کا سبب بن سکتا ہے۔
نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ لبنان میں بدامنی اور تباہی کی پوری ذمہ داری لبنانی حکومت پر عائد ہوگی، اگر حکومت ہمارے خلاف کھڑی ہوئی تو لبنان نہیں بچے گا، امریکی سفارتخانے سمیت ہر جگہ احتجاج کا اعلان کرسکتے ہیں۔






















