پی ڈی ایم اے نےمون سون بارشوں کی حالیہ صورتحال اوردریاؤں میں سیلابی صورتحال کی رپورٹ جاری کردی،17اگست تک بارشوں سے پنجاب کےبڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافےکا خدشہ ہے جبکہ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال ہے۔
پی ڈی ایم اےکی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری میں 28 ،راولپنڈی 22 ، نارووال 13 ،لاہوراورسیالکوٹ میں 11ملی میٹرتک بارش ریکارڈکی گئی،17 اگست تک مون سون بارشوں کےباعث پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دریائےسندھ میں کالاباغ،تربیلا اور تونسہ کےمقام پرنچلےدرجےکی سیلابی صورتحال ہے،چشمہ کے مقام پر درمیانےدرجےکی سیلابی صورتحال ہے،جبکہ دریائےچناب میں خانکی اورمرالہ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے،دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کےمقام پرنچلے درجےکا سیلاب ہے،دریائےجہلم اور راوی میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پرہے۔
رودکوہیوں اوربڑےدریاؤں سےملحقہ ندی نالوں میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،جبکہ تربیلا ڈیم چھیانوے فیصد جبکہ منگلا ڈیم 67 فیصد تک بھر چکا ہے،بھارتی ڈیمزمیں پانی کی سطح 70 فیصد تک ہے جبکہ رواں سال موسم مون سون بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 166 شہری جانبحق ، 582 شہری زخمی ، 216 گھر متاثر اور 121 مویشی ہلاک ہوئے۔



















