خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں طوفانی بارش اور سیلاب نے نظام زندگی تہس نہس کردیا۔
مانسہرہ میں بٹل کے پہاڑی گاؤں ڈھیری حلیم میں کلاؤڈ برسٹ سے متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آبی ریلا پانچ مکان بہالےگیا۔ 9 لاشیں نکال لی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں6مرد،2خواتین اور بچی شامل ہیں۔
دوسری جانب بونیر کے علاقے پیر بابا میں ایک خاندان کے تمام افراد سیلاب میں پھنس گئے۔ متاثرہ شہری نے وڈیو پیغام میں ائیرسپورٹ کی التجا کی ہے۔ شہری کا کہنا ہے زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے۔ خاندان کے 12 فیملی ممبرز سیلاب میں گھرے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش اور سیلاب ، آبی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف حادثات میں 46 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔ سڑکوں اور گھروں سمیت املاک کو بڑا نقصان پہنچا۔






















