مظفرآباد میں چند گھنٹوں کے وقفے کے بعد بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔
لینڈسلائڈنگ اوردرخت گرنے سے مظفرآبادکو خیبرپختونخوا سےملانے والی شاہراہ لوہار گلی کے مقام سے بند ہو گئی،سڑک بند ہونے کے بعد دو طرفہ گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی
شاہراہ نیلم بھی مختلف مقامات سے بند ہوگئی،وادی لیپہ میں بھی متعدد سڑکیں بند ہوگئیں، وادی نیلم کے اکثرسیاحتی مقامات کی سڑکیں بند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، اموات کی تعداد 46 ہوگئی
وادی نیلم میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے پل اور سڑکیں تباہ ہوگئیں،سیاحتی مقام رتی گلی بیس کیمپ میں 500سےزائد سیاح پھنس گئے، 100 کو بچالیاگیا،دیگرکو ریسکیو کرنےکیلئے آپریشن جاری ہےمحکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔





















