سوات میں شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
ملک میں ہونے والی مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی،شدید بارشوں کے باعث سوات کے شہرمینگورہ کےوسط میں بہنے والی ندی میں طغیانی کے باعث متعدد مقامات پرمکانات اورعمارتیں زیرآب آگئیں،جسکے بعد ضلع بھرمیں انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
مقامی افراد نے گھروں کی چھتوں پرپناہ لےرکھی ہے،سیلابی پانی میں گھروں کاسامان بھی بہہ گیا، ریسکیو ٹیمیوں کی متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہے۔
دوسری جانب مانسہرہ کے علاقے بسیاں میں کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی،گاڑی میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔






















