خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لوئر دیر کے علاقے میدان سوری میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے 7 افراد کو ملبے سے نکال لیا، بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی۔ متعدد گھروں کوبھی نقصان پہنچا۔






















