مقبوضہ کشمیر کے گاؤں ہمالیائی میں کلاوڈ برسٹ نے قیامت ڈھا دی۔ کلاوڈ برسٹ سے 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کلاؤڈ برسٹ سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلوں نے اپنے راستے میں آنے والے درجنوں گھروں، خیموں اور دکانوں کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔
کمشنر ضلع کشتواڑ کے مطابق گاؤں کے مختلف علاقوں سے 43 لاشیں ملی ہیں۔ 200 سے زائد افراد لاپتا ہیں ۔ جنہیں تلاش کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
متاثرہ گاؤں مکمل طور پر ملیا میٹ ہوگیا۔ ہر طرف پانی، مٹی اور چیخ و پکار کی آوازیں ہیں۔ گاؤں میں سیکڑوں ہندو یاتری بھی آئے ہوئے تھے۔
ریسکیو ٹیمیں اور مقامی رضاکاروں کی مدد سے ملبہ ہٹا رہی ہیں اور لاپتا افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ لاشوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔




















