صدر مملکت آصف علی زرداری نے صحافت میں اعلیٰ خدمات انجام دینے والے سماء ٹی وی کے پریزیڈنٹ ندیم ملک ، حامد میر،منیب فاروق، جاوید چوہدری، وسیم بادامی، انیقہ نثار، احمد حسن، عامر الیاس رانا، مجیب الرحمان شامی اور قمر چیمہ کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں ملک کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں سول وعسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت نے فیلڈمارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرأت سے نوازا۔
صدر مملکت نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز سے نوازا جبکہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطاتارڑ اور وزیردفاع خواجہ آصف کو بھی نشان امتیاز سے نوازا۔ وزیراعظم کے تشکیل دیئے گئے سفارتی وفد کے ارکان کو ہلال امتیازسے نوازا گیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو نشان امتیاز سے نوازا گیا، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمدعاصم ملک اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کو اعزاز سے نوازا گیا۔ وائس ایڈمرل راجا ربنواز، ریئرایڈمرل عبدالمنیب کو اعزاز سے نوازا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری کو اعزازسے نوازا گیا۔
لیفٹننٹ جنرل شاہد امتیاز، لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، لیفٹننٹ جنرل نعمان زکریاکو اعزازسے نوازاگیا۔ سپاہی نثارعلی شہید کو ستارہ بسالت عطا کیاگیا، کیپٹن علی حسن کوتمغہ جرأت عطاکیاگیا۔
سپاہی عدیل اکبرشہید، لانس نائیک اکرام اللہ شہید، لانس حوالدارعامر شیراز شہید کو تمغہ جرأت عطا کیاگیا۔ اسکواڈرن لیڈرمحمد اشعب، اسکواڈرن لیڈر فدامحمد خان، اسکواڈرن لیڈرطلال حسن کوستارہ جرأت عطاکیا گیا۔
اسکواڈرن لیڈر محمدحسن انیس، اسکواڈرن لیڈر محمداسامہ اشفاق، اسکواڈرن لیڈر محمدیوسف خان، اسکوارڈن لیڈر محمد اسامہ اشفاق، ونگ کمانڈر حمادابن مسعود، ونگ کمانڈر بلال رضا کو ستارہ جرأت عطا کیا گیا۔



















