سماء کے اسلام آباد آفس میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے خصوصی شرکت کی،تقریب میں وائس چیئرمین سماء عبدالرحمن اور پریزیڈنٹ ندیم ملک بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے سماءاسلام آباد آفس میں جشن آزادی کاکیک کاٹا،اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئےکہاجشن آزادی کی شاندارتقریب منعقد کرنے پر سماءکا شکریہ اداکرتاہوں،جنگ کےدوران سماءنے قوم کو متحدکرنے میں بنیادی کردار اداکیا۔
مزیدکہا بارڈر پرجاکر سماء پریزیڈنٹ نےپروگرام کیے،واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پرپروگرام سے بڑا تاثر پیدا ہوا،آپ نےمورال بلند کیا،ٹینکوں پرکھڑے ہوئے،تاریخ جب بھی لکھی جائے گی سماء کی کنٹریبیوشن سنہرے حروف میں لکھی جائےگی،ہمارا میڈیا سچ کا بیانیہ لے کر چلے،جنگ کے دوران آئی ایس پی آر اور وزارت اطلاعات کامثالی رابطہ تھا۔
سما گروپ کے لیےمیری نیک خواہشات ہیں کہ یہ بڑھے،آپ کےڈیجیٹل فرنٹ پہ بھی کافی گروتھ ہوئی ہے تومیری خواہش ہے اوردعا ہےکہ ہم لوگوں کے ایشوزکوسوشل ایشوزکواجاگرکریں،تعمیری تنقید پر مبنی طریقے سے چیزوں کو آگے لے جاسکیں تاکہ اکانومی بہتر ہو۔






















