پاکستان کے جشن آزادی پر روسی سفارتخانے نے خصوصی تہنیتی پیغام جاری کیاہے جس میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شان دار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا ہے ۔
اسلام آباد میں روسی سفارت خانے سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے پاکستان نےآزادی کے بعد بہت سےشعبوں میں نمایاں ترقی کی ، بین الاقوامی برادری میں اپنی پوزیشن مضبوط کی ، خلائی تحقیق میں بھی پاکستان نےاپنا حصہ ڈالا ، چیلنجزکےباوجود پاکستان قائداعظم اور اقبال کےاصولوں اور اپنی قومی اقدار و روایات پر کاربند ہے، پیغام میں کہا گیا ہے پاکستانی عوام بجا طور پر اپنے ملک پر فخر کر سکتے ہیں، اور روس اپنے پاکستانی دوستوں کی کامیابی، خوشحالی، اور فلاح کا خواہاں ہے ۔






















