نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےلاہور کی بتیس بڑی سڑکوں پرعارضی تجاوزات مستقل طور پر دور کرنے کا حکم دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں لاہورکی ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے تجاویز کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تجاوزات کے مستقل سدباب کے لئے پولیس، ٹریفک پولیس اور ایم سی ایل کے مشترکہ سکواڈ بتیس مقامات پرتعینات ہوں گے، ون وے کی خلاف ورزی کے سدباب کے لئے یوٹرن پر ٹائر کلرلگائے جائیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹھوکرتاچوبرجی ملتان روڈ پراعوان ٹاؤن اورملتان چونگی چوک ری ڈیزائن ہوں گے۔ ایک سو پینتیس مقامات پرروڈ انجینئرنگ کےایشوحل کرنےپراتفاق کیاگیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سےٹریفک کوبہترمتبادل راستوں پرروانی سےچلانےاورٹیپاکوبتیس مقامات پرسڑکوں اورچوراہوں کی ری سٹرکچرنگ کرنےکی ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں جناح ہسپتال سےکریم بلاک تک انڈرپاس بنانے کی تجویز کاجائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹریفک کی راہ میں حائل تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سڑکوں کا پیچ ورک کےلئےفوری اقدامات کاحکم دیا۔