بھارتی آبی جارحیت کےباعث دریائےستلج میں گنڈا سنگھ کےمقام پرنچلےدرجےکاسیلاب ہے،جس کے بعد پانی کا بہاؤ 51 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔
ہیڈ گنڈا سنگھ والاکےمقام پرپانی کی سطح18فٹ سےکراس کرگئی،سیلاب کےپانی میں مکئی، چاول، جوار، سمیت دیگرفصلیں ڈوبنےکاخطرہ ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بھارت نے ستلج میں سیلابی ریلا چھوڑ دیا
نواحی گاوں مستےکی،بھکی ونڈ، مبوکے،فتی والا،فتوحی والا میں سیلاب کاخطرہ ہے،ریسکیو1122نے مقامی افرادکو ریسکیو کرنےکیلئے بوٹ سروس شروع کردی،ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہےکہ ریسکیو، پولیس، محکمہ آبپاشی سمیت دیگر محکموں کوہائی الرٹ کردیا،تلوار پوسٹ پر امدادی کیمپس لگا دئیے گئے ہیں۔






















