بلوچستان کے شہر سبی میں گرلز کالج کے قریب سنیپ چیکنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے میں اے ایس آئی زخمی ہوگیا، جنہیں ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کیا گیا۔ زخمی پولیس آفیسر کی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے۔






















