صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جمعے کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں یوکرین کے لیے کچھ علاقہ واپس دلانے کی کوشش کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےواشنگٹن ڈی سی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرین کے بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ یہ اہم علاقہ ہے ہم کوشش کریں گے کہ اس میں سے کچھ یوکرین کو واپس ملے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ الاسکا میں ہونے والی ملاقات ابتدائی نوعیت کی ہوگی جس میں ہم روسی صدر کو جنگ ختم کرنے پر آمادہ کرنے اور یوکرین کے علاقوں کی واپسی کے تبادلے کی کوشش کریں گے۔اگر پیوٹن معاہدے کی اچھی تجاویز پیش کرتے ہیں تو وہ پہلے یوکرینی صدر زیلنسکی سے بات کریں گے ۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں اسے پہلے فون کروں گابعد میں بھی فون کر سکتا ہوں اور کہہ سکتا ہوں،یہ بھی کہ لڑتے رہویا کہہ سکتا ہوں، ہم معاہدہ کر سکتے ہیں۔
الاسکا سمٹ کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کی رائے کے بغیر ہونے والے کسی بھی معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ ملاقات گزشتہ جمعہ کو اعلان کی تھی،جو روس کے لیے جنگ بندی پر رضامندی یا مزید امریکی پابندیوں کے الٹی میٹم کی آخری تاریخ تھی ۔





















