قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفقہ سوالات کے دوران وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ رواں سال 16 اپریل کو پیٹرول پر 8 اور ڈیزل پر 7 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، اس وقت صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک کا کہناتھا کہ 30 جون تک لیوی کے ذریعے 34 ارب 87 کروڑ روپے جمع ہوئے، مالی سال 2025-26ء میں 1485 ارب روپے جمع ہوں گے، لیوی مجموعی فنڈ میں اکٹھا ہوتی ہے جس کی تخصیص وزارت خزانہ کرتی ہے۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے گردشی قرض کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ وزیر توانائی کا کہناتھا کہ مئی 2025ء تک بجلی کےشعبےمیں گردشی قرض 2 اعشاریہ 47 کھرب روپے ہے، گردشی قرض جمع ہونے کی بنیادی وجہ تقسیم کار کمپنیاں ڈسکوزکی نااہلی ہے، قرض میں اضافے کے دیگر ذرائع غیر بجٹ شدہ سبسڈیز ہے، قرضےکے حجم کوکم کرنے کیلئے 1275 ارب روپے کا انتظام کیا جا رہا ہے، فنانسنگ کی لاگت ڈیٹ سروسنگ سر چارج کے ذریعے پوری کی جائے گی۔






















