کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر لعل کو موٹر سائیکل سواروں نے لیاری ایکسپریس وے پر نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت ڈاکٹر لعل کے نام سے ہوئی ہے، مقتول ڈاکٹر اپنی گاڑی میں لیاری ایکسپریس وے پر جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق عقب سے آنیوالے موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔






















