آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کاامکان ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج اورملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کاکہنا ہےکہ آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سےپانی چھوڑےجانےکا امکان ہے، جس کے بعد دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ کے مقام پر نچلےدرجےکے سیلاب کا خدشہ ہے،بالائی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے ستلج میں پانی کےبہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتےکےدوران بھارتی ڈیمزمیں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،لاہور،ساہیوال،بہاولپور،ملتان اورڈیرہ غازی خان،قصور،اوکاڑہ،پاکپتن،بہاولنگر،وہاڑی، لودھراں، بہاولپورکے ڈپٹی کشمنرز کو الرٹ جاری کردیا گیا
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ دریائے ستلج پر قائم بھاکڑا ڈیم 61 فیصد تک بھر چکا ہے،پونگ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 76 فیصد ،تھین ڈیم میں 64 فیصد ہے۔






















