کراچی کے علاقے سولجر بازار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت ناصر ملک ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی۔
ناصر ملک ایڈووکیٹ عمارت کی پارکنگ میں بیٹھے تھے کہ اس دوران حملہ آور نے فائرنگ کردی۔ واقعہ ابتدائی طور ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مخلتف واقعات میں دو افرادجاں بحق جبکہ بچے سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے
ماڑی پورمیں ڈاکووں نےطارق روڈ کےدفترسےرقم لےکر گھر جانے والے شہری کاپیچھا کرکے گھر کی دہلیز پر لوٹنےکی کوشش کی مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 5 بچوں کے باپ جمیل بنگشن کو قتل کردیا۔
گلستان جوہر میں دو گرپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے بچےسمیت 6 افراد زخمی ہوگے ۔ جھگڑا یونین کے معاملہ پراختلاف کے باعث پیش آیا ۔ کورنگی کوسٹ گارڈ کے قریب گھر کے باہربیٹھے دونوجوان نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ گلستان جوہر بھٹائی آباد فائرنگ سے دو راہگیر زخمی ہوگئے۔






















