حافظ آباد کےعلاقہ اخترٹاون میں مبینہ طور پر بااثر افراد کے وحشیانہ تشدد سے گھریلو ملازم جاں بحق ہوگیا۔
حافظ آباد کےعلاقہ اختر ٹاون میں وسیم نامی نوجوان ایک گھر میں ملازم تھا ۔ گھریلو ملازم وسیم کے ورثا کے مطابق مالکان نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکی حالت بگڑ گئی۔ وسیم کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
مقتول وسیم کے لواحقین نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا ۔ دوسری جانب پولیس نے کوئی قانونی کاروائی کی اور نہ ہی مقتول کا پوسٹمارٹم کروایا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس بھی بااثر افراد سے ملی ہوئی ہے اس لیے انکے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ۔ مقتول وسیم گھر کا واحد کفیل تھا ۔ پولیس ملزمان سے ملکر پوسٹمارٹم نہیں ہونے دے رہی ۔ ورثاء نے مطالبہ کیا کہ مقتول وسیم کا پوسٹمارٹم کروایا جائے۔






















