پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا۔ دونوں ٹیمیں شام ساڑھے 6 بجے ٹرینیڈاڈ میں آمنے سامنے آئیں گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج ہوگا۔ قومی ٹیم میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ۔ وننگ اسکواڈ برقرار رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کر چکی ہے اور آج کی فتح سے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔






















