مستونگ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مستونگ کے علاقے سپیزنڈ میں ریلوے ٹریک کے قریب زور دار دھماکا ہوا، ٹریک کو نقصان پہنچنے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق سپیزنڈ اسٹیشن کے قریب ٹریک پر آئی ای ڈی ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا، ریلوے اور سیکیورٹی اداروں کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ مسافروں کو کوئٹہ واپس لائے گی، سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد کوئٹہ سے ٹرین آپریشن شروع کیا جائے گا۔
وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتیں۔





















