راولپنڈی میں گیس لیکیج کے باعث سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک علی اکبر میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکا ہوگیا، واقعے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا، سلنڈر سے گیس لیک ہورہی تھی، متاثرہ شخص کے سگریٹ سلگانے پر دھماکا ہوگیا۔





















