امریکی ریاست لاس اینجلس میں چوری کی ایک انوکھی واردات سامنے آئی ہے،جہاں چور قیمتی سامان اور نقدی کی بجائے ہزاروں ڈالر مالیت کی لَبوبو ڈول لے اڑے۔
لاس اینجلس کے ایک نجی ڈپارٹمنٹل اسٹور میں ڈکیتی کی واردت ہوئی،جس میں چور 30 ہزار امریکی ڈالرکی لَبوبو ڈول کے ڈبے لے اڑے،چوروں نے اسٹور سے قیمتی سامان اور نقدی کو نظرانداز کرتے ہوئےلَبوبو ڈول کا انتخاب کرکےاسی پرہاتھ صاف کرلیا،پولیس نےواقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے چوروں کی گرفتاری کےلیےکارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
عجیب سی گڑیاجس کولَبوبو ڈول کا نام دیا گیا ہے،یہ ڈول اپنی خوفناک شکل کےباوجود تیزی سے مقبول ہوئی،پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونیوالی اس گڑیا کو خریدنے کے لیے لوگ لمبی قطاروں میں لگنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
لَبوبو ڈول میں کیا خاص ہے
خوفناک شکل کےباوجود تیزی سے مقبول ہونے والی لَبوبو ڈول بڑی بڑی آنکھیں، نوکیلے کان اور فری بدن نے نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا دیا۔
اسکو پاکستان کی بھی کئی اداکاروں نےخریدا،لیکن کچھ نے اسکو تنقید کا نشانہ بھی بنایا،اداکارہ مشی خان نے اس گڑیا کو خریدنے سے منع کرتے ہوئے اس کو منحوس قرار دیا۔






















