وزیراعلی پنجاب کی مداح نے مریم نواز کے نام سے پرفیوم لانچ کروا دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے،جس میں ایک پاکستانی خاتون نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے انکے نام کا پرفیوم لانچ کیا ہے،جس کا نام 'ایم این' پنجاب دی دھی رکھا گیا ہے، پرفیوم کی خوبصورت پیکنگ پر وزیراعلی کی تصویر بھی آویزاں ہے۔
I also want one pls ☺️ https://t.co/FGx7tnHTxE
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 8, 2025
سوشل میڈیا پر پرفیوم کی دھوم کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بھی اس میں دلچسپی ظاہر کردی ہے،انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے پوسٹ شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ مجھے بھی چاہیے ہے پلیز۔






















