پاکستان نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کےخلاف ون ڈے سیریز میں فاتحانہ آغاز کیا ہے،شاہینوں نے کیریبینز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 5 وکٹوں سےشکست دیدی،حسن نواز نے ڈیبیو پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 63 رنز بنائے۔
حسن نواز اورحسین طلعت کی 104 رنز کی پارٹنرشپ جیت کی وجہ بنی
حسن نواز اور حسین طلعت کی104 رنز پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان کو 7 گیندوں پہلے فتح حاصل ہوئی، حسین طلعت نےناقابل شکست 41 رنز بنائے،کپتان محمد رضوان نے 53 اور بابراعظم نے47 رنزکی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق نے 29 صائم ایوب نے 5 اور سلمان آغا نے 23 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں؛ حید رعلی کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے برسٹل سے مانچسٹر گئے : ذرائع
قومی ٹیم کی بالنگ
بالنگ میں شاہین آفریدی نےچار اور نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں،اس طرح پاکستان کو ویسٹ انڈیز کےخلاف ون ڈے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی،شاندار بیٹنگ پرحسن نواز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
حسن نواز کی بہترین پرفارمنس کے بعد میڈیا سے گفتگو
حسن نواز نےکہا میرا ڈیبیومیچ تھا اور کوشش یہی تھی کہ مین آف دی میچ بن کر یادگار بناؤں،کپتان محمد رضوان نےبھی یہی کہاکہ میچ ختم کرکے آنا ہے،پلان یہی تھا کہ پارٹنرشپ اچھی لگانی ہے،کیوں کہ بعد میں بڑے شاٹس کھیل سکتے ہیں،جس طرح پاکستان میں مشکل پچز ملتی ہیں تو پارٹنر شپ سے کامیابی ملتی ہے،بابر اعظم ،رضوان اور آغا سلمان میچ ونرز ہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔






















