سعودی عرب نے غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے کسی بھی اسرائیلی اقدام کی سختی سے مذمت کی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ مملکت اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے برادر فلسطینی عوام کے خلاف بھوک، وحشیانہ طرز عمل اور نسلی تطہیر کے جرائم کے ارتکاب کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔
وزارت خارجہ کےبیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے کسی بھی اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر کا کنٹرول سنبھالنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کا مقصد پورے غزہ پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔اسرائیل غزہ کو اپنے پاس رکھنا نہیں چاہتا بلکہ سیکورٹی زون قائم کرکے علاقہ عرب فورسز کے حوالے کیا جائے گا۔





















