وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی اور کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شیری رحمٰن اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹوزرداری بھی شریک ہوئے، بلاول بھٹو زرداری نے میاں شاہد شفیع مرحوم کے لئے مغفرت ، بلندی درجات اوراہلخانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ۔
بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے بڑے بھائی جاویدشفیع کو بھی ٹیلیفون کرکے اظہار تعزیت کیا ۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار، عطاء اللہ تارڑ،رانا مبشر اقبال، رانا ثناء اللہ، عبدالرحمٰن کانجو،سائرہ افضل تارڑ،ملک احمدخان اورطلحہ برکی بھی موجود تھے ۔






















