تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم بیٹھک ہوئی جس دوران بیشتر ارکان نے شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کے حمایت کردی ، شیر افضل مروت نے کہا خود پر تنقید برداشت نہیں کرتا تاہم اب واپس آگیا تو محتاط رہوں گا۔
تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں مشاورت ہوئی۔ بیرسٹر گوہر،شہر یار آفریدی،اسد قیصر،ڈاکٹر نثار جٹ سمیت دیگر نے شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کی حمایت کردی۔ ارکان کی رائے تھی کہ شیر افضل کو پہلے پارٹی قیادت پر بیان بازی سے روکا جائے۔ ماحول سازگار بناکر بانی پی ٹی آئی کو سفارش کی جائے گی کہ شیر افضل مروت کو پارٹی میں واپس لیا جائے۔ شیر افضل مروت خود بھی پارٹی میں واپس آنے کے خواہشمند ہیں۔
سماء سے گفتگو میں کہا کہ خود پر تنقید برداشت نہیں کرتا۔ تاہم اب واپس آگیا تو محتاط رہوں گا ۔ جو ارکان پارٹی میں مجھے واپس دیکھنا چاہتے ہیں ان کا مشکور ہوں۔ ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی کا کہنا تھا کہ ارکان کی اکثریت شیر افضل کو پی ٹی آئی میں ہی دیکھنا چاہتی ہے۔





















