جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کی جبری گمشدگیوں سے متعلق انکوائری کمیشن کے چیئرمین تعیناتی کے بعد کیسز نمٹانے میں پیشرفت سامنے آرہی ہے۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کی ہے۔ جسٹس کمیشن ارشد حسین شاہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی کے مہینے میں 70 کیسز نمٹائے گئے جبکہ 15 نئی شکایات رجسٹرڈ ہوئیں۔
کمیشن کو مبینہ جبری گمشدگیوں کے متعلق مجموعی طور پر 10 ہزار 607 کیسز موصول ہوئے ہیں، 21 جولائی 2025 تک کمیشن نے 8 ہزار 777 کیسزنمٹا دیئے۔
جسٹس ریٹائرڈ نذر اکبر کو ممبر سندھ، جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی کو ممبر بلوچستان جبکہ ریٹائرڈ جج محمد بشیر کو ممبر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے کیسز نمٹانے کیلئے جسٹس ریٹائرڈ سید افسر شاہ کو تعینات کیا گیا ہے۔






















