سینئر اینکر پرسن کرن ناز کو اہم قانونی کامیابی مل گئی ، کراچی کی سیشن عدالت جنوبی نے اینکر پرسن کے خلاف دائر مقدمے میں جھوٹی خبر کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بریت کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت میں دائر درخواست میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ خبر جھوٹ پر مبنی تھی، تاہم عدالتی کارروائی کے دوران مدعی فریق کی جانب سے الزام کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہ کیے جا سکے۔
اس فیصلے کو میڈیا کے حقِ اظہار اور صحافتی آزادی کی جیت قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ایک پیشہ ور اینکر نے طویل عدالتی عمل کے بعد بالآخر خود کو باعزت بری کروایا۔
یاد رہے کہ یہ مقدمہ صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔
مقدمہ جیتنے پر اینکرپرسن کرن ناز نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’الحمدللہ طویل عدالتی عمل مسلسل پانچ سال کی پیشیوں کے بعد کراچی کی سیشن عدالت نے آج مجھے سعید غنی کی جانب سے دائر کیس میں بری کردیا۔صوبائی وزیر الزامات ثابت نہ کرسکے۔یہ مقدمہ جھوٹی خبر کا الزام لگا کر دائر کیا گیا تھا۔معزز عدالت کا یہ فیصلہ حق اظہار اور میڈیا کی آزادی کی جیت ہے۔بے شک عزت دینے والی ذات میرے رب ذوالجلال کی ہے۔‘‘
الحمدللہ طویل عدالتی عمل مسلسل پانچ سال کی پیشیوں کے بعد کراچی کی سیشن عدالت نے آج مجھے سعید غنی کی جانب سے دائر کیس میں بری کردیا۔صوبائی وزیر الزامات ثابت نہ کرسکے۔یہ مقدمہ جھوٹی خبر کا الزام لگا کر دائر کیا گیا تھا۔
— Kiran Naz (@kirannaz_KN) August 7, 2025
معزز عدالت کا یہ فیصلہ حق اظہار اور میڈیا کی آزادی کی جیت…






















