لاہور ہائیکورٹ نے پرندے رکھنے پر پابندی کے خلاف درخواست خارج کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہو ر ہائیکورٹ میں پرندے رکھنے پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ چاہتے ہیں کہ حادثہ ہو پھر انکوائری ہو کہ طیارے سے پرندہ ٹکرایا تھا، نو برڈ زون میں مداخلت نہیں کر سکتے ۔
عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ، جسٹس راحیل کامران شیخ نے فیصلہ سنایا ۔






















