چینی کا ریٹ اور معیار مطلوبہ معیار پر نہ اترنے کے باعث ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر منسوخ کر دیا گیا۔
ذرائع کےمطابق ایک لاکھ ٹن چینی کی امپورٹ کے ٹینڈر میں چینی کا ریٹ اورسائز معیار کے مطابق نہیں ملا۔ ایک لاکھ ٹن چینی کی امپورٹ کی بولی دینی والی تینوں کمپنیوں سے ڈیل فائنل نہ ہوسکی، ایک لاکھ ٹن باریک چھوٹی چینی کے لیے 539 اور 566 ڈالر فی ٹن کا ریٹ ملا لیکن یہ ریٹ قابل قبول نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ملک میں چینی کی بلاتعطل فراہمی نہ ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
ایک لاکھ ٹن درمیانی سائزکی چینی کے لیے 599ڈالر فی ٹن کا ریٹ ملا جو قابل قبول نہیں،ٹینڈر منسوخ کرنے کی مختلف وجوہات میں سے ایک یہ بتائی گئی ہےکہ ایک لاکھ ٹن چینی کو کراچی پورٹ پہنچنے پر کارگو ہینڈلنگ چارجز،ان لوڈنگ اور پھر ٹرکوں پر لوڈنگ کے اخراجات بھی دینا پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛پاکستان میں چینی سب سے سستی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی کا دعویٰ
درآمدی چینی بندرگاہ سےمارکیٹوں تک پہنچانے کے لیےترسیلی اخراجات بھی دینا پڑیں گے،حکومت درآمدی چینی کےحصول میں خلاف ضابطہ اقدام نہیں کرے گی،چینی کی امپورٹ میں چینی کی قیمت اور سائز پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔





















