ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں فی کلو 180 روپے تک پہنچ گئی تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری ہارون اختر کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب سے سستی چینی پاکستان میں بیچی جارہی ہے۔
ملک بھر میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان ہے، اوپن مارکیٹ میں فی کلو 180 روپے تک پہنچ گئی۔
وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے انڈسٹری ہارون اختر نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی ہماری چینی دیگر ممالک سے سستی ہے، سب سے سستی چینی پاکستان میں بیچی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت گنے کے ریٹ کے حساب سے کم ہے، یہ حکومت کا کمال ہے کہ گنے کی قیمت دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور سب سے سستی چینی ابھی بھی ہمارے ملک میں ہے۔
ہارون اختر نے دعویٰ کیا کہ حکومت چینی امپورٹ کرے تو 250 روپے فی کلو پڑتی ہے۔



















