اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
چیف جسٹس سردارسرفرازڈوگر نے سلمان اکرم کی درخواست پر سماعت کی،پی ٹی آئی رہنما راجا خود اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ مقدمات کی تفصیلات کیلئے پہلے بھی درخواست دی تھی
یہ بھی پڑھیں؛مخصوص نشستوں کا فیصلہ؛ سلمان اکرم راجا نے ججز کی سہولتکاری بے نقاب کر دی
،رپورٹ کےمطابق میرے خلاف اسلام آبادمیں 10 مقدمات تھے اب تھانہ کراچی کمپنی میں درج 24 نومبر کاکیس سامنےآ گیا ہے،اس مقدمےمیں میرے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے،مزید ایف آئی آرز بھی ہیں،اب تک کتنے مقدمات ہوچکے ہیں علم نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں؛ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کی حکومت کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی پیشکش
تفصیلات آنے تک حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ عدالتوں میں جاسکوں،عدالت نےسلمان اکرم راجا کی پیر تک کیلئےحفاظتی ضمانت منظورکرتےہوئے وفاقی حکومت اورپولیس کو جواب دہی کےنوٹس جاری کر دیئے۔



















