سوات کے علاقے فضاگٹ میں زمرد کی کان بیٹھنے سے پھنسے 4 کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق 7 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد چاروں کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا۔ چاروں متاثرہ افراد کا تعلق شانگلہ سے ہے۔
حکام کے مطابق کان کن 880 فٹ گہرائی میں کان بیٹھنے سے پھنس گئے تھے، ریسکیو آپریشن میں40 سے زائد اہلکاروں اور رضاکاروں نے حصہ لیا۔






















