برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ساتھ اپنے سفر کے تجربے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ قومی ایئرلائن کی تعریف کرتی نظر آئیں۔
جین میریٹ نے کراچی سے اسلام آباد تک پی آئی اے کی پرواز سے سفر کیا اور اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ جلد ہی پی آئی اے کے ذریعے براہ راست مانچسٹر کا سفر کریں گی۔
Come fly with me! Enjoyed my PIA flight from Karachi to Islamabad. The UK has lifted its air safety ban, a milestone reflecting the hard work of aviation experts in Pakistan and the UK to meet international safety standards. pic.twitter.com/2ZwJ5vUvxM
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) August 6, 2025
جین میریٹ، جو ہوابازی کی شوقین ہیں، کو پی آئی اے کے کپتان نے جہاز کے کاک پٹ کا دورہ کروایا اور انہیں پرواز کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر سی ای او پی آئی اے نے جین میریٹ کو اعزازی ہواباز بناتے ہوئے انہیں کپتان کی کیپ بھی پیش کی۔
ہائی کمشنر نے پی آئی اے کے لیے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب سی ای او پی آئی اے نے جین میریٹ کی پروازوں کی بحالی میں کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔






















