انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ 2025ء میں پاکستانی طلباء کی شاندار کارکردگی، مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں ایک طلائی، ایک چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیت لئے۔
ملائشیا میں ہونیوالے ایونٹ میں چین، جاپان، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، ترکیہ، سری لنکا، سعودی عرب اور قطر سمیت 19 ممالک کی ٹیموں اور مبصرین نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق 30 جولائی سے 5 اگست تک ہونیوالے مقابلوں میں ایبٹ آباد کے طیب بخاری نے طلائی تمغہ اور اسلام آباد کے عمار اسد وڑائچ نے چاندی کا تمغہ جیتا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی رواح جاوید اور جھنگ کی تطہیر آئمہ نقوی نے کانسی کے تمغے جیتے۔ پاکستانی ٹیم کی تربیت پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے ماہرین نے کی۔




















