فیلڈ مارشل عاصم منیر کےصدر بننےکی افواہوں اور بھارتی جارحیت پر پاک فوج کا دوٹوک ردعمل سامنے آگیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےبرطانوی جریدےکوانٹرویومیں فیلڈ مارشل عاصم منیر کےصدر بننےکی باتیں مکمل طور پربےبنیاد قرار دیدیا،اورمعرکہ حق کے بعد کئے جانے والے سیاسی تجزیے بھی مستردکردیئے،انہوں نےبھارتی وزیراعظم کے دہشت گرد حملوں کا جواب فوجی کارروائی سے دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
دی اکانومسٹ نے سوال کیا کہ بھارتی فوجی کارروائی ہوئی تو پاکستان کیا ردعمل ظاہرکرے گا؟،جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نےجواب دیا کہ ہم اس بارہندوستان کےمشرق سے آغاز کریں گے،شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سےہوگی،بھارت کو سمجھنا ہوگا کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جاسکتے ہیں۔






















