پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ کے ا اعلیٰ عسکری اعزاز سے نواز دیا گیا، نیول چیف کو ’’لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز‘‘ عطاء کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ترکیہ کا دورہ کیا، ترک نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
انہوں نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف اور ترک عسکری حکام کے درمیان ملاقاتوں میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں پر زور دیا گیا۔
نیول چیف نے ملجم پراجیکٹ کا جائزہ لینے کیلئے استنبول نیول شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا، گولچک نیول بیس پر آبدوزوں کی تعمیراتی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے ترکش جہاز سمیت متعدد نیول تنصیبات کا دورہ کیا، مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھول رکھے۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترک نیوی کے اعلیٰ ترین اعزاز ’’لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز‘‘ سے بھی نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کے دورہ ترکیہ سے دونوں ممالک میں بحری تعاون کو فروغ ملے گا۔





















